دامان ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سمیت جنوبی اضلاع خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اور پہلا رجسٹرڈ ڈیجیٹل میڈیا نیوز پلیٹ فارم

دامان ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سمیت جنوبی اضلاع خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اور پہلا رجسٹرڈ ڈیجیٹل میڈیا نیوز پلیٹ فارم ہے۔ جس کی پانچ لاکھ سے زائد ڈیجیٹل میڈیا فالوونگ ہے۔ جنوبی اضلاع خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں بھی دامان میڈیا مقبول نیٹ ورک ہے، جو دامان میڈیا پروڈکشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تحت ایس ای سی پی اور آئی پی او پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے اور فروری 2017 سے فعال ادارہ ہے۔

دامان ٹی وی جنوبی خیبر پختونخوا، ضم شدہ قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور جنوبی پنجاب کے خطے میں استحصال کے شکار طبقات، ثقافتی ورثہ کی ترویج اور تحفظ سمیت موسمیاتی تبدیلیوں، سیاحت، خواتین اور خصوصی افراد کے حقوق کے لیے خاص طور پر کام کر رہا ہے۔ نیشنل پارک شیخ بدین کے ساڑھے تین ارب روپے کے پراجیکٹ میں بطور میڈیا پارٹنر دامان ٹی وی محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے ساتھ کام کر چکا ہے۔ اسی طرح تاریخی میلہ اسپان و مویشیاں، ڈیرہ جات فیسٹیول کے علاوہ نیشنل گیمز ، انڈر 23 گیمز خیبر پختونخوا ، شندور فیسٹیول، کوہاٹ گالا ،کالام فیسٹیول اور ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج میں محکمہ سپورٹس اور ٹوارزم خیبر پختونخوا کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کے ساتھ ملینز ویوز اور تعریفی اسناد حاصل کر رکھے ہیں۔

دامان ٹی وی کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجودگی عوام میں خاصی پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ دامان ٹی وی کے فیس بک پیجز پر تقریبا پانچ لاکھ فالوورز ہیں اور دامان ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر تقریبا 20 ہزار سبسکرائبرز ہیں اور یہ چینل پچھلے تین سال سے مونیٹائزڈ ہے اور اسی طرح ٹک ٹاک، ٹوئٹر، ویب سائٹ اور انسٹاگرام پر قابل ذکر فالوونگ موجود ہے۔

دامان ٹی وی کو اپنی مدد آپ کے تحت میڈیا اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری ہولڈرز جرنلسٹس نے 2017 میں لانچ کیا، جس کا مقصد نیوز ڈیزرٹس اور دور دراز علاقوں میں آزادانہ صحافت کا فروغ اور معلومات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ دامان ٹی وی بغیر کسی صنفی تفریق کے میڈیا گریجویٹس چاہے وہ مرد حضرات ہوں یا خواتین گریجویٹس انہیں دامان ٹی وی میں انٹرنشپ اور عملی طور پر ڈیجیٹل میڈیا کی تربیت فراہم کرنے میں پورے خطے میں واحد پلیٹ فارم تھا۔

جس نے صحافیوں کو تربیت و راہنمائی فراہم کی اور اس وقت دامان ٹی وی سے عملی صحافتی تربیت پانے والے چار افراد گورنمنٹ سیکٹر میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک ملازمت کے حصول میں کامیاب ہو چکے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی سات خواتین کو ڈیجیٹل میڈیا میں لانے کا سہرا دامان ٹی وی کے سر ہے۔ برقعہ جرنلسٹ اور لیڈی ٹی وی سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے وابستہ ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی خواتین صحافی اس کی عمدہ مثال ہیں۔ دامان ٹی وی سے سترہ افراد منسلک ہیں جن میں تنخواہ دار عملہ، فری لانسرز اور انٹرنیز شامل ہیں۔ملٹی میڈیا پروڈکشن، ڈاکیومنٹریز، ولاگز، پروموز، ڈیجیٹل سٹوریز نیوز پیکجز ، انٹرویوزاور لائیو کوریجز میں دامان ٹی وی کو خطہ میں مہارت حاصل ہے۔

دامان ٹی وی میں ڈیجیٹل میڈیا کانٹینٹ رائٹر، سوشل میڈیا انالسٹ، آن لائن ریسرچرز،ایس ای او سپیشلسٹ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہیڈ، وڈیو ایڈیٹرز، گرافک ڈیزائنرز، اکائونٹنٹس، کیمرہ پرسنز، رپورٹرز، ولاگرز، ایچ آر منیجر، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، ریسرچرز، کاپی رائٹرز، کاپی ایڈیٹرز، اینکرز، وی او آرٹسٹ،رپورٹرز اور آفس اسسٹنٹس شامل ہیں۔

علاقہ میں خواتین کے ایشوز اور حقوق ہوں یا خواجہ سرائوں اور خصوصی افراد کی مشکلات یا گومل یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے ایشوز دامان ٹی وی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے ہمیشہ آگے رہا ، جس کے باعث دامان ٹی وی پر عوام کا اعتماد بڑھا۔ اسی طرح سہارا تنظیم جو معذور افراد کے لیے پچھلے بیس سالوں سے کام کر رہی ہے مگر اسے مالی مشکلات کا سامنا تھا جس کے لیے دامان ٹی وی بطور میڈیا پارٹنر رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں اور علیحدہ جگہ کے حصول اور عمارت کی تعمیر کے لیے مدد فراہم کی۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے ثقافتی ورثہ جو گزشتہ حکومتوں میں قبضہ مافیا اور دوسرے افراد کی ملی بھگت سے نیلام ہو چکا تھا یا انہدام کے قریب تھا اس کی بحالی اور تحفظ میں محکمہ آرکیالوجی خیبرپختونخوا کے ساتھ واگزار کرانے ، میوزیم کی بحالی اور آرکیالوجیکل سروے میں دامان ٹی وی پیش پیش رہا جسے خیبر پختونخوا محکمہ آرکیالوجی بھی سراہتا اور اس کا معترف ہے۔

شیخ بدین نیشنل پارک کے لیے ساڑھے تین ارب کا پراجیکٹ لانے میں دامان ٹی وی نے محکمہ سیاحت کے پی کے ساتھ مل کر کام کیا اسی طرح بلین ٹری شجرکاری مہم اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی خاطر دامان آرگنائزیشن اور دامان ٹی وی نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نوجوانوں اور شہریوں کی آگاہی اور شعور کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔

انڈر 23 گیمز پشاور، شندور فیسٹیول اور کوہاٹ اسپورٹس گالا سمیت نیشنل گیمز پشاور، ڈیرہ جات فیسٹیول، ڈیرہ جات جیپ ریلی اور پاکستان ریلی کی کوریج دامان ٹی وی کا اعزاز ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اسپورٹس اور ثقافتی کھیلوں کو فروغ دینے میں خیبر پختونخوا کی انتظامیہ دامان ٹی وی کو اسناد جاری کر چکی ہے، اسی طرح ثقافتی کھیلوں کی ترویج کے لیے دامان ٹی وی کی معیاری کوریج کی بدولت نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پنجاب میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کی انتظامیہ دامان ٹی وی کی بطور خاص خدمات حاصل کرتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ سمیت سول سوسائٹی کسی بھی مسئلہ یا امور میں معاونت کے لیے کریڈیبیلیٹی کی بدولت دامان ٹی وی کے ذریعے ہی عوامی آگاہی پیغامات کی ترویج کراتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب کے اضلاع( میانوالی، بھکر اور لیہ) میں دامان ٹی وی اپنا دائرہ کار کو وسعت دے کر عوامی آگاہی اور حقیقی صحافت تک رسائی کے لیے کوشاں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے