ترکیہ: فیکٹری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک

استنبول: ترکیہ کی ایک فیکٹری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صوبے بالک ایسر کی تحصیل قیصری میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر اب کوئی ملازم نہیں ہے جبکہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بھجا دی گئی ہے۔

ترک وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے