بلوچستان کے جامعات کے مالی مسائل کے حل کے لیے یو ایف سی اجلاس میں لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کی شرکت ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل ،صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور وزیر تعلیم راحیلہ درانی کا یونیورسٹی کے مالی معاملات کو حل کرنے اور اور بجٹ میں جامعات کے گرانٹ کو اٹھ بلین تک بڑھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یونیورسٹیز فنانس کمیشن کے زیر سایہ جامعات کے حل طلب مسائل مستقل طور پر حل ہوں گے۔
واضح رہے کہ یونیورسٹیز فنانس کمیشن (یو ایف سی) کا اجلاس یوایف سی کے چئیرمین صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اورکوچیئرپرسن صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت 19 ستمبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور صوبے کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صوبائی حکومت اعلی تعلیمی اداروں کے مالی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو چکا ہے جبکہ پنشنز سمیت دیگر معاملات کے حل کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔اجلاس میں جامعات کے آپریشنل اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے دیر پا حل اور معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گی جو کہ اہم پیش رفت ہے ۔