اکتوبر 26 بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کو ممتاز محقق و مترجم ڈاکٹر خالدہ نسیم کی کاؤش سے غنی خان کی شاعری کے انگریزی ترجمے پر مبنی کتاب "بازگشت آف دی ماؤنٹنز” کی تقریبِ رونمائی شہید ذوالفقار علی بھٹو فاؤنڈیشن کے تعاون سے پشتون انٹیلیکچوئل فورم کے زیرِ اہتمام زیبسٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت پشتنو کے قومی شاعر رحمت شاہ سائل نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی معروف دانشور، سابق سینیٹر اور انسانی حقوق کے علمبردار افراسیاب خٹک تھے۔
تقریب کے اعزازی مہمانوں میں اردو ادب کے ممتاز فکشن رائٹر محمد حمید شاہد، دانشور و محقق ڈاکٹر عبداللہ جان عابد، شامل تھے، پشتو کے معروف فکشن رائٹر نورالامین یوسفزئی، سیالکوٹ سے آئے ہوئےممتاز پنجابی اردو زبان کے شاعر و ادیب محبوب صابر، آصف علی خان (چیف ایگزیکٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو فاؤنڈیشن)، اقبال حسین افکار (آرگنائزنگ سیکریٹری پشتون انٹیلیکچوئل فورم) نے بازگشت آف دی ماؤنٹنز” کے "حوالے سے ڈاکٹر ڈاکٹر خالدہ نسیم کی اس کاوش کو سراہا مقررین اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ، مقررین نے پشتو ادب سے دیگر زبانوں میں تراجم کی ضرورت پر زور دیا ، اس موقع پر مقررین نے غنی خان کی زندگی فن فکر اور فلسفے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا غنی خان نابغہ روزگار شخصیت کے مالک تھے ۔ مترجمہ ڈاکٹر خالدہ نسیم نے غنی خان سے متاثر ہونے اور کی شاعری کے تراجم کی جانب راغب ہونے کی تفصیل سے بیان کیا ،ڈاکٹر خالدہ نسیم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو فاؤنڈیشن ، پشتون انٹیلیکچول فورم کا شکریہ ادا کیا کہ میری اس چھوٹی سی کاؤش کی پزیرائی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا ، ۔
تقریب کی نظامت پشتو، بلوچی اور بروہی زبانوں کے مشترکات پر تحقیق کرنے والے ممتاز محقق ڈاکٹر ضیاءالرحمان بلوچ نے نہایت مؤثر اور دلکش انداز میں سر انجام دی۔
تقریب میں پشتو، بلوچی، پنجابی، سرائیکی اور سندھی شعراء، ادباء، فنکاروں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے بعد ڈاکٹر خالدہ نسیم، ڈاکٹر عطاالرحمان (وفاقی سیکریٹری)، ڈاکٹر انعام الرحمان (چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم، انٹرنیشنل یونیورسٹی)، ڈاکٹر عبداللہ جان عابد (چیئرمین، شعبہ پاکستانی زبانیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)، طیب اللہ خان (صدر، چارسدہ ادبی تحریک)، فضل سبحان عابد (سیکریٹری، پشتو ادبی جرگہ درگئی ملاکنڈ)، محبوب صابر (اردو و پنجابی شاعر، سیالکوٹ)، نامور فنکار نعیم توری، رحیم داد خان، مصور رفعت خٹک، اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ جو کہ اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے رائٹر ہاؤس تشریف لائے مختلف علمی ادبی موضوعات پر مکالمے کے بعد جناب رحیم داد خان نے رحمت شاہ سائل کے غزلیں ترنم میں پیش کیا جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔
آخر میں اقبال حسین افکار (آرگنائزنگ سیکریٹری، پشتون انٹیلیکچوئل فورم) نے تمام شرکاء، معزز مہمانوں اور خاص طور پر شہید ذوالفقار علی بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف، ان کے رفقاء کے تعاون کا شکریہ ادا کیا آگنائزر سیکرٹری نےمیڈیا کے دوستوں خصوصاََ خیبر نیوز اور کے ٹو چینل کے نمائندوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کی بھرپور کوریج کی۔