ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ دو روزہ احمد فراز ادبی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی

کانفرنس میں پاکستان انڈیا،تاشقند ،ترکی، امریکا کے محققین نے مقالات پڑھے
۔۔۔۔
شعبہ اردو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے زیر اہتمام
دو روزہ احمد فراز بین الاقوامی ادبی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے دوسرے روز کے سیشن کی صدارت ڈاکٹر روبینہ شاہین ڈین فیکلٹی اف سوشل سائنسز پشاور یونیورسٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر سلمان علی صدر شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی نے مقالات پر تاثرات پیش کیے۔پاکستان ، انڈیا،تاشقند ،ترکی،اور امریکا کے سکالرز نے احمد فراز کے فکر و فن پر مقالات اور تاثرات پیش کیے۔

مقالہ نگاروں میں پروفیسر ڈاکٹر مہیا عبدالرحمن تاشقند اسٹیٹ یونیورسٹی اف اورینٹل سٹڈیز بکستان پروفیسر ڈاکٹر رمیشہ قمر گلبرگہ یونیورسٹی دکن انڈیا ڈاکٹر سہیل احمد پشاور یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر اسحاق وردگ پشاور پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ گل لاہوریونیورسٹی سرگودھا برانچ پروفیسر ڈاکٹر اشرف عدیل پنسلوینیا امریکہ بانی وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خورشید شہید بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر انتل ضیا ڈین فیکلٹی اف سوشل سائنسز شہید بے نظیر ومن یونیورسٹی
شامل تھے۔کانفرنس کے اختتامی سیشن میں سفارشات پیش کیے گئے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ہزارہ یونیورسٹی میں احمد فراز چئیر منظور کی جائے ۔احمد فراز کی شاعری کے پاکستانی زبانوں میں تراجم کیے جائیں اور بی ایس اردو سے پی ایچ ڈی احمد فراز کی شاعری نصاب میں شامل کی جائے۔

کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر شاکر اللہ خان نے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر محمد الطاف یوسف زئی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی یے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے