دیر کالونی واقعہ: پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے قانون میں ترامیم کی سفارش کردی

پشاور: خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد قانون میں ترامیم کی سفارش کردی۔

دیر کالونی میں 15 اکتوبر کو نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے ابتدائی رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو جمع کرادی۔

رپورٹ میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نےقانون میں ترامیم کی سفارش کی ہے، پی ایس آر اے نے سنگین خلاف ورزیوں اور غیرمحفوظ عمارتوں کی صورت میں اسکول بند کرنے کے اختیارات نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ٹی ایم ایز، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کا این او سی لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

اس کےعلاوہ سیلابی علاقوں میں نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ آبپاشی کا این او سی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پی ایس آر اے نے نجی اسکولوں کی عمارتوں کا تکنیکی جائزہ محکمہ مواصلات و تعمیرات یا انجینئرنگ اداروں سےکرانےکی سفارش بھی کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے