مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کی ہے کہ پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظرآنے کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئیں اس لیے پاکستان میں پہلا روزہ 19 جون کو ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ جامعة الرشید کے مراکز فلکیات کی جانب سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
دوسری جانب مسجد قاسم علی خان پشاور کی انتظامیہ نے ایک بار پھر جمعے کے بجائے جمعرات کو روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے اس سال کوشش کی تھی کہ پورے ملک میں روزہ اور عید ایک ہی روز منائی جائے تاہم مسجد قاسم علی خان پشاور کی انتظامیہ کے فیصلے نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
ادھر خیبر پختون خواہ کے وزیر حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ عوام کسی کے بہکاوے میں آنے کے بجائے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق جمعے کو روزہ رکھیں ۔
مسجد قاسم علی خان میں پاکستان بننے سے پہلے بھی چاند دیکھنے کا اجلاس ہوتا تھا ۔ مسجد انتظامیہ ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کا اہتمام کر تی ہے ۔