قدوس سید
آئی بی سی اردو، اسلام آباد
۔ ۔ ۔ ۔
روہنگیا مسلمانوں کی تنظیم گلوبل روہنگیا سینٹر نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو یاد رکھیں ۔
گلوبل روہنگیا سینٹر کے صدر شیخ عبداللہ سلامت معروف نے مکة المکرمة سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں روہنگیا مسلمانوں کو کسی ایک مسجد میں بھی عبادات نہیں کر نے دی گئی ۔ آزان کی اجازت ہے اور ہی نماز جنازہ پڑھنے دیا جاتا ہے ۔
برماکے شہری ہونے کے باوجود 1982 سے روہنگیا کی شہریت چھین لی گئی ہے اور ان کے لیے عید کی خوشیاں منانا خواب سے کم نہیں ۔
شیخ عبداللہ معروف نے آئی بی سی اردو سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو نقل و حرکت، جائیداد اور مذہبی آزادی کیلئے عالمی برادری برما پر سفارتی دباؤ ڈالے ۔ روہنگیا کو اقلیتی گروہ قرار دیکر ان کی شہری آزادیاں یقینی بنائی جائیں ۔
برمی حکومت کے مظالم سے پریشان روہنگیا ملائشیا، انڈونیشیا ، تھائی لینڈ اور دیگر ہمسایہ ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں ۔ وہ انسانی سمگلروں کے رحم و کرم کا شکار ہیں ۔
مظلوم روہنگیا کے لیے تاریخ میں پہلی بار 5 جون 2015 کو باقاعدہ دن منا یا گیا ۔ اس روز کر پاکستان سمیت سات ممالک میں مظلوم روہنگیا کے لیے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ ان مظاہروں میں تمام مذاہب اور مسالک کے افراد شریک تھے ۔ ان مظاہروں کا آغاز پاکستان میں سول سو سائٹی نے کیا تھا ۔