موسم خراب، پی پی رہنماؤں کا ہیلی کاپٹربالاکوٹ میں اتار لیا گیا

مانسہرہ میں موسم کی خرابی کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہیلی کاپٹرنے بالاکوٹ میں لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کاغان جارہا تھا کہ موسم خراب ہونے پر بالا کوٹ اتارنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ، شیری رحمان، نیئربخاری اور فیصل کریم کنڈی سوارتھے۔

ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماگاڑی کے ذریعے بالا کوٹ سے کاغان روانہ ہو گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے