چوہدری نثار کنفیوژن کا شکار ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے چوہدری نثار کنفیوژ ہیں کیونکہ وہ کافی عرصے سے کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کچھ کہہ نہیں پا رہے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی زیادہ سے زیادہ حلقے کی سیاست پر نظر ہوتی ہے، اس لئے وہ کنفیوژن کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈان لیکس، باقر نجفی رپورٹ اور جے آئی ٹی کا والیم 10 مارکیٹ میں آجائے گا، اداروں میں سب سے زیادہ مقبول ڈان لیکس ہے، اگر اس میں کچھ ہوتا تو عوام کے سامنے آجاتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے