میرے باپ نے میری زندگی تباہ کر دی

میرے باپ نے میری زندگی تباہ کر دی۔ تیرہ سالہ ’’ی‘‘ نے بتایا کہ تیرہ سال کی عمر سے لے کر اب تک میرا باپ مجھ سے بدفعلی کرتا رہا۔
’’جس نے میری شادی کروانی تھی اور مجھے دعا وٗں کے ساتھ رخصت کر کے شوہر کے گھر روانہ کرنا تھا۔ اس باپ نے اپنی ہوس مٹانے کے لیے میرے خواب چکنا چور کر دئے۔ میں گڑگڑاتی رہی۔ لیکن وہ ہوس زدہ مجھے نوچتا رہا‘‘

اس نے بتایا کہ میری ماں جب مجھے بچانے کے لئے آتی تو وہ اس کو دھمکی دیتا کہ میں سارے خاندان کو قتل کر دوں گا یا تمہیں طلاق دے دوں گا۔ چھ بیٹیوں اور ایک چھوٹے پیٹے کی ماں ہمیشہ ڈرتی رہی کہ اگر وہ کچھ کہے گی تو ان سب کا کیا ہو گا۔

’’ی‘‘ نے بتایا کہ وہ اپنے یاتھوں میں قرآن مجید اٹھا کر لاتی اور باپ کے سامنے گڑگڑاتی ۔ لیکن میرے باپ پر کوئی اثر نہ ہوتا۔ اس نے کہا کہ میں نے اپنی دادی سے بھی باپ کی شکایت کی ۔لیکن دادی نے بھی مجھ پر جھوٹ بولنے کا الزام لگا کر چپ کرا دیا۔ دادی کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ایسا نہیں کر سکتا۔

مظلوم ’’ی‘‘ نے بتایا کہ ایک مرتبہ اس کا باپ اس کے ساتھ زبردستی کر رہا تھا ۔ جب اس کی والدہ کمرے میں آ گئی۔ اس نے بتایا کہ میرے باپ نے میری گردن پر چاقو رکھ کر دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو وہ اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دے گا۔

’’ی‘‘ نے بتایا کہ اس کی ماں نے اپنے بھائیوں کو سارے واقعات سے آگاہ کیا جنہوں نے بعد میں اس کے باپ کے خلاف ایف آئی آر درگ کروا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے۔

’’ی‘‘ نے وزیر اعظم ، پنجاب کے وزیر اعلی اور چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
(کریڈٹ :رانا یاسف)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے