معروف ماہر قانون اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بیرسٹرعبد الحفیظ پیر زادہ لندن میں انتقال کر گئے

سبوخ سید

اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Hafeez pirzada

معروف ماہر قانون اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل  بیرسٹرعبد الحفیظ پیر زادہ منگل کی شب لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے
 بیرسٹرعبد الحفیظ پیر زادہ علالت کے باعث جولائی کے مہینے سے لندن کے اس اسپتال میں زیر علاج تھے
 
عبد الحفیظ پیر زادہ 1941 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور 74 برس کی عمر میں فوت ہو گئے ۔
 
وہ 1970 کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔
 
وہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالستار پیرزادہ کے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 30 بانی ارکان میں سے ایک تھے۔

پیر زادہ پیپلز پارٹی چئیرمین ذولفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی ،معاون اور مشیربھی تھے

انہوں نے پی پی پی کے پلیٹ فارم سے 1970 اور 1977 کے انتخابات میں حصہ لیا اور ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ کے سینئر رکن رہے۔


 بیرسٹرعبد الحفیظ پیر زادہ وفاقی وزیر قانون و انصاف ، وزیر خزانہ اور وزیرتعلیم بھی رہ چکے ہیں ۔
 
انہوں نے  1973 کا آئین تحریر کیا تھا، جسے پارلیمنٹ سے متفقہ منظوری ملی۔

انہوں نے کراچی سے ایل ایل بی کیا پھر سندھ یونی ورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ۔

انہوں نے کراچی یونی ورسٹی سے ہی سیاسیات میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔
انہیں قانونی امور اور آئین پاکستان پر دسترس حاصل تھی ۔
پیرزادہ نےآخری مرتبہ 2013 کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر بننے والے عدالتی کمیشن میں پاکستا ن تحریک انصاف کے وکلا ٹیم کی سربراہی کی تھی
 
 
 
 
 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے