ایک گھنٹے میں 300 پیزا بنانے والی تیز ترین مشین تیار

فلا ڈلفیا: امریکی کمپنی ’پکنک‘ نے ایک خاص پیزا مشین تیار کی ہے جو محض ایک گھنٹے کے اندر 12 انچ کے 300 فرمائشی پیزا تیار کرسکتی ہے۔

پیزا روبوٹ اگلے سال لاس ویگاس میں برقی مصنوعات کی ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا جسے پکنک کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس پیچیدہ روبوٹ کو بنیادی طور پر لوگوں کی بڑی تعداد کی ضروریات پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس کی آزمائش اس سال اکتوبر میں کی جاچکی ہے۔

اتنی عمدہ اور تیز کارکردگی کے باوجود بھی یہ بہت زیادہ جگہ نہیں گھیرتا اور اپنے کام کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ کا استعمال کرتا ہے۔ یہ پورا سسٹم کسی فریج کی طرح اپنے بل پر کھڑا ہوجاتا ہے اور اسے خاص طور پر نصب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

یہ روبوٹ پیزا کے علاوہ موٹی روٹی، شوارما روٹی، بن اور جیلی بھری پائی بھی تیار کرسکتا ہے۔ اس کے لیے روبوٹ کو خاص ہدایت دینا ہوں گی اور اس کے سسٹم میں ضروری لوازمات انڈیلنا ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق روبوٹ پیزا شاپنگ سینٹر، چھوٹی دکانوں اور عارضی باورچی خانوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے