دمشق: ادلیب میں شامی اور اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی سرکاری فوج اور حکومتی اتحادی روس کے طیاروں نے شمال مغربی علاقے ادلیب میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔
شامی ائیر ڈیفنس رضاکاروں کے مطابق فضائی حملے ایک سبزی کی مارکیٹ پر کیے گئے جس میں طیاروں نے مارکیٹ پر بیرل بم گرائے جب کہ مارکیٹ سے کچھ دوری پر ورک شاپس اور انڈسٹریل ایریا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ شامی فوج کے ایک گاؤں میں فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ گزشتہ حملے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
21 innocent people have lost their lives today, and 82 others have been injured, as a result of the regime/Russian terrorist attacks on #Idlib and #Ariha market and many other places in northern #syria. The number of dead will climb as many are critically injured. pic.twitter.com/OSbgkynMz2
— The White Helmets (@SyriaCivilDef) January 15, 2020
شام میں کام کرنے والی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق فضائی حملوں میں 82 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ روس اور ترکی کے درمیان فائر بندی کا نیا معاہدہ شامی تنازع میں مخالفت کو سپورٹ کرتا ہے جو اتوار سے نافذ العمل ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں تشدد برقرار ہے۔