توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے، شہزاد اکبر نے عدالت میں معافی مانگ لی

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے فیصلے پر وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے معافی مانگ لی ۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ وہ توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے بھی عدالت سے معذرت کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی کے خلاف کوئی فیصلہ آئے تو جذبات میں نہیں آنا چاہیے، اٹارنی جنرل نے انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس میں اس فیصلے کا حوالہ دیا، ایک طرف آپ فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہیں، دوسری طرف فیصلے کےخلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بیان حلفی جمع کرانے، وفاقی وزیرفواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کو آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے