مندر کی تعمیر کیلئے کوئی وزیر اپنی جیب سے پیسہ دیتا ہے تو اس کی مرضی : سراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شرعی لحاظ سے مسلمانوں کا پیسہ مندر پر نہیں لگ سکتا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ حکومت نے سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ زر کی بنیاد پر دیا ہے، پی ٹی آئی کے آدمی نے خود کہا کہ 35 کروڑ روپے میں سینیٹ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کو مزيد ایک ہزار دن بھی مل جائيں تو یہ کچھ نہیں کرسکتی، سوچنا ہوگا کورونا نے زیادہ نقصان پہنچایا یا اس حکومت نے؟

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی جن کا احتساب کرنا چاہتی تھی، آج وہ ان کی حکومت میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرعی لحاظ سے مسلمانوں کا پیسہ مندر پر نہیں لگ سکتا، مندر کی تعمیر کیلئے کوئی وزیر اپنی جیب سے پیسہ دیتا ہے تو اس کی مرضی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے