بھارت میں کورونا کے باعث ابتر صورتحال،بھارت کی فلم نگری بھی متائثر

[pullquote]معروف بھارتی اداکارہ کے والد کورونا کے باعث چل بسے[/pullquote]

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نیہا واگھ کے والد گنیش واگھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے نیہا واگھ نے بتایا کہ ان کے والد گذشتہ کئی ماہ سے کورونا کے باعث اسپتال میں داخل تھے تاہم اب وہ ہم سے بچھڑ چکے ہیں۔

اپنے والد کے ساتھ بچپن اور جوانی کی یادگار تصاویر شیئرکرتے ہوئے نیہا کا کہنا تھا کہ ہمارا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہے، اور ہمارا سب سے مضبوط سہارا اب نہیں رہا، اس قسم کا دکھ پہلے کبھی محسوس نہیں ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان زندگی میں کچھ بھی حاصل کرلے تاہم والدین کے کھونے کا غم کوئی چیز پورا نہیں کرسکتی۔

[pullquote]نامور بھارتی اداکار کورونا مریضوں کیلئے ایمبولینس ڈرائیور بن گئے[/pullquote]

بھارتی فلموں کے اداکار ارجن گوڈا اداکاری چھوڑ کر کورونا مریضوں کیلئے چلنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے۔

بھارت میں کورونا کے باعث ابتر صورتحال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے اور متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کررہے ہیں۔

ایسے ہی ایک بھارت کی مقامی کننڈا فلم انڈسٹری کے اداکار ارجن گوڈا بھی ہیں جنہوں نے اداکاری کو چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی اداکار فلموں کی شوٹنگ کے بجائے کورونا مریضوں کیلئے چلنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے ہیں۔

ارجن ایمبولینس میں کورونا مریضوں اور لاشوں کو لانے لیجانے کا کام کررہے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس چلانے سے قبل ضروری طبی امداد کی تربیت حاصل کررکھی ہے۔

اس کے علاوہ اداکار نے کورونا سے مرنے والے 6 افراد کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ارجن گوڈا مقامی انڈسٹری کی کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کامیاب اداکار ہیں۔

[pullquote]مسٹر انڈیا رہے باڈی بلڈر جگدیش کورونا سے چل بسے[/pullquote]

بھارت کے انٹرنیشنل باڈی بلڈر جگدیش لاڈ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ باڈی بلڈر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی روز سے گجرات کے شہر بروڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جگدیش گزشتہ 4 روز سے مصنوعی تنفس پر تھے اور جمعے کو چل بسے ہیں۔

باڈی بلڈر کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے تھا اور انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔

جگدیش نے مسٹر انڈیا سمیت کئی مقابلے جیتے اور انہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

جگدیش ممبئی میں جم انسٹرکٹر بھی تھے اور انہیں ’بھارت شری‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

[pullquote]بگ باس کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک بھی کورونا کا شکار[/pullquote]

بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بگ باس کے 14 ویں سیزن کی کامیاب امیدوار روبینہ دلیک کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے گھر میں ہی آئسولیشن میں ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہوں اور گھر پر آئسولیشن میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک ماہ بعد پلازمہ دینے کے قابل ہوجاؤں گی تو اسے عطیہ کروں گی۔

روبینہ نے صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی اور ساتھ ہی گزشتہ 5 روز سے ان سے رابطے میں رہنے والے افراد سے ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی۔

[pullquote]بھارتی اداکار میں کورونا کی تشخیص، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا[/pullquote]

بھارتی ٹی وی کے مشہور اداکار انیرودھ دیو کی کورونا کے باعث طبیعت بگڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ معروف اداکار میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انیرودھ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے بھوپال میں تھے جہاں گزشتہ ہفتے ان میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اداکار کو بھوپال کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔

دوسری جانب ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے عوام سے انیرودھ کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انیرودھ نے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’راجکمار آریان‘، ’وہ رہنے والی محلوں کی‘ سمیت کئی سپرہٹ ڈرامے شامل ہیں۔

[pullquote]کورونا نے ایک اور نامور بھارتی اداکار کی جان لے لی[/pullquote]

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی وبا نے ایک اور بھارتی اداکار کی جان لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی ’سیریز 24‘ اور ویب سیریز ’اسپشل او پی ایس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور بھارتی اداکار اور ریٹائرڈ میجر بکرم جیت کنور پال کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

بالی وڈ ہدایتکار وکرم بھٹ نے سوشل میڈیا پر بکرم جیت کی تصویر کے ساتھ ان کے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ میجر بکرم جیت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

وکرم بھٹ نے بکرم جیت کے ساتھ ’کری ایچر تھری ڈی‘ اور ’ہارر اسٹوری‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔

اس کے علاوہ بکرم جیت کنول پار سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو، بائی پاس روڈ اور شارٹ کٹ رومیو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

بکرم جیت کنور پال پیج تھری، کارپوریٹ، راکٹ سنگھ، سیلز مین آف دی ایر، آراکشن، مرڈر ٹو، جب تک ہے جان، چانس پے ڈانس، 2 اسٹیٹس اور رنجیر جیسی فلموں میں بھی معاون اداکار کے طور پر اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔

[pullquote]میں اور دیشا فلم’ رادھے’ میں ہم عمر لگ رہے ہیں ، سلمان خان[/pullquote]

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’رادھے: موسٹ وانٹڈ بھائی ‘ کے ٹریلر اور ریلیز شدہ گانے ‘سیٹی مار’ کو بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم کی تیاری کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا ہیروئن دیشا پاٹنی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سلمان خان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔

خیال رہےکہ 55 سالہ سلمان خان کی نئی فلم میں ان کی ہیروئن ان سے 27 سال چھوٹی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے۔

فلم میں بوسے کے منظر سے متعلق سلمان خان نے بتایا کہ وہ منہ پر ٹیپ رکھ کر فلمایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے