کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 2 ہفتوں کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گلبرگ، لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ بلاکس میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرک بلاک 3، 4، 12 ، 16 اور17 میں لگایاگیا ہے جب کہ ناظم آباد نمبرایک اور3 ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے، بی، ایف ، آئی، جے اور ایل میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے،بی،ای اور ایف میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔