تمام صوبوں اور وفاق کا تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق

کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے باوجود تمام صوبوں اور وفاق نے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں نے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کورونا سے زیادہ متاثر اضلاع میں اسکول بند رکھنے کی تجویز دی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 2 اگست سے کھول دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے اوپر جانے کی وجہ سے صوبے بھر میں 8 اگست تک سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے