دارلعلوم کراچی کے نائب مہتمم مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر، دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانا انوارالحق نائب صدر اور جامعہ خیر المدارس کے مہتمم قاری محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری بن گئے۔
صدر کی نشست دارلعلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات کے بعد خالی ہو گئی تھی۔
ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات کے بعد دارلعلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے بانی مولانا یوسف بنوری کےصاحبزادے مولانا سلمان بنوری کو مدرسے کا مہتمم جبکہ مولانا یوسف بنوری کے پوتے مولانا احمد یوسف بنوری کو مدرسے کا نائب مہتمم بنایا گیا ۔
دارلعلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے انتظامی عہدوں کے بعد آج وفاق المدارس کے صدر کی نشست کے عہدے پر تقرر کیا گیا
مفتی تقی عثمانی کا نام صدر کے لیے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیش کیا تھا۔
دیوبندی مکتب فکر کی تمام مذہبی شخصیات نے مفتی تقی عثمانی کے نام پر اتفاق کیا ۔
وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا جس میں دیوبندی مکتب فکر کی تمام اہم شخصیات شریک تھیں ۔
[pullquote]وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا قیام[/pullquote]
وفاق المدارس کی تنظیمی کمیٹی کا پہلا اجلاس 18-19اکتوبر 1959 کو منعقد ہوا جس میں باقاعدہ طور پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نام سے ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان، پاکستان کے اکثر دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم یا وفاق ہے۔اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی ، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات ہیں۔اس ادارے کی ذمہ داریوں میں مدارس کی رجسڑیشن، نصاب سازی اور تعلیمی نگرانی کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے امتحانات کا انعقاد اور اسناد جاری کرنے کی ذمہ داری ہے ۔
مولانا شمس الحق افغانی (19 اکتوبر 1959 – 12 جنوری 1963)
مولانا خیر محمد جالندھری (12 جنوری 1963 – 22 اکتوبر 1970) – جامعہ خیر المدارس ملتان کے بانی
مولانا سید محمد یوسف بنوری (30 مئی 1973 – 17 اکتوبر 1977) – جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے بانی
مولانا مفتی محمود (15 مئی 1978 ء – 14 اکتوبر 1980)
مولانا محمد ادریس میرٹھی (30 نومبر 1980 – 1988)
مولانا سلیم اللہ خان (8 جون 1989 – 15 جنوری 2017)
مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر (5 اکتوبر 2017 تا 30 جون 2021)
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ( 19 ستمبر 2021 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔