اترپردیش: بھارت میں ایک عاشق نے اس وقت شادی کے منڈپ پر ڈرامائی انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں سندور بھردی جب اس کی محبوبہ کسی اور سے شادی کر رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں شادی کی ایک تقریب میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب دلہن کا عاشق عین اس وقت اسٹیج پر آن دھمکا جب دلہا اپنی دلہن کو ہار پہنانے ہی والا تھا۔
In UP’s Gorakhpur, a spurned youth gatecrashed an ongoing wedding and applied vermilion to the to-be bride. Families and relatives tried to overpower him resulting in a major ruckus at the venue.@SaumyaShandily3 @anantmsr @vandanaMishraP2 pic.twitter.com/nZPKHl7VVi
— Vivek Pandey | विवेक पांडेय (@VivekPandeygkp) December 7, 2021
عاشق جو بن بلائے مہمان کی طرح شادی کی تقریب میں داخل ہوا تھا نے دلہا اور دلہن کے بیچ میں آکر اپنی محبوبہ کی مانگ میں زبردستی سندور بھر دیا۔ اس دوران دلہن اسٹیج پر گر گئی اور دلہن کے رشتے داروں نے عاشق کی پٹائی کردی۔
اس دھینگا مشتی میں اسٹیج بھی ٹوٹ گیا۔ پورے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے عاشق کے ڈرامائی انداز میں انٹری کو زیادہ فلمیں دیکھنے کا سبب بتایا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے سابق عاشق کو کافی سمجھانے کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا اور اگلی صبح شادی کی رسم مکمل کر لی گئی۔