دنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگا

دنیا بھر میں کورونا کی اومی کرون قسم سونامی کی طرح پھیلنے لگی ہے، ایک ہی دن میں 32 لاکھ 34 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک ہی روز میں 8 لاکھ 27 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

امریکا کی 51 میں سے 50 ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

ادھر فرانس میں 3 لاکھ 29 ہزار اور بھارت میں 2 لاکھ 68 ہزار اومی کرون کے نئے مریض سامنے آئے۔

یورپ بھی کورونا کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے ، بیلجیم میں رواں ماہ کے آخر تک اومی کرون لہر عروج پر پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیدرلینڈز میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے