کراچی: مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں 16 سالہ نوجوان قتل

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا۔

16 سال کے دین محمد کے قتل کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ دین محمد شیرشاہ اردو بازار میں واقع کارخانے میں کام کررہا تھا کہ دو مسلح ڈاکو اندر آگھسے، ڈاکوؤں کے مطالبے پر اُس نے اپنا موبائل فون اور نقدی اُن کے حوالے کردی لیکن جب وہ کارخانے میں رکھا سامان اُٹھانے لگے تو اُس نے منت سماجت کی کہ ایسا نہ کرو ورنہ کارخانے کا مالک اُسی پر شک کرے گا۔

تاہم ڈاکو نہ مانے تو دین محمد کی مزاحمت پر اُس کے پیٹ میں گولی مار دی جس پر اُسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

نوجوان بیٹے کی ناگہانی موت پر والد غم سے نڈھال ہیں اور شہر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں کوئی امید نہیں کہ سفاک قاتل قانون کی گرفت میں آجائیں گے۔

دوسری جانب سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو پیدل آئے اور واردات کے بعد پیدل ہی فراربھی ہوئے۔

میڈیانے شیرشاہ پولیس اسٹیشن جاکر پولیس کامؤقف لینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کیمرے کے سامنے مؤقف دینے سے معذرت کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے