آرٹیکل 63 اے : حکومت کے سپریم کورٹ سے 4 سوال

اسلام آباد: ہارس ٹریڈنگ کیخلاف اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں آج دائر کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید صدارتی ریفرنس دائر کرنے کےلیے سپریم کورٹ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں کچھ سوالات پوچھے ہیں اور اس کیس کی پیروی خود کروں گا۔

دریں اثنا صدارتی ریفرنس کا مسودہ سامنے آگیا جس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کے جواب پوچھے گئے ہیں۔ حکومت نے سوال اٹھایا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت کیا ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے سے روکا جاسکتا ہے؟۔

ریفرنس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا منحرف ارکان کا ووٹ گنتی میں شمار ہوگا یا نہیں ہوگا؟۔ حکومت نے پوچھا کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین رہے گا اور یہ کہ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، تو کیا ایسے ارکان تاحیات نااہل ہوں گے؟۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیا ہو سکتے ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے