وزیرِاعظم : معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

وزارتِ خزانہ نے وزیرِاعظم کو موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیرِاعظم نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے اقدمات اٹھائے جائیں۔

شہباز شریف نے ملکی مجموعی معاشی صورتحال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے