ایشیا کپ: سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے 174 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ کے درمیان 97 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد یکے بعد دیگرے سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد بھانوکا راجا پاکسے اور کپتان داسن شاناکا نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے میچ جتوا دیا۔

بھانوکا راجا پاکسے 25 اور داسن شاناکا 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارتی اسپنر یزویندر چہل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کو سری لنکا سے شکست کے بعد فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں، پاکستان کا کل افغانستان سے میچ ہوگا اور قومی ٹیم کی ہار کی صورت میں بھارت کے لیے کوئی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

اوپنر پتھم نسانکا 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسکے بعد چارتھ اسالنکا صفر اور دانوشکا گناتھیلاکا ایک رن بنا کر کیچ تھما بیٹھے، اوپنر کوسل مینڈس 57 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

[pullquote]بھارت کی اننگز[/pullquote]

بھارت کی جانب سے جب بیٹنگ کا آغاز کیا گیا تو اوپنر کے ایل راہول 6 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی کو صفر پر کلین بولڈ ہوئے۔ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے دو چھکے درکار تھے جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

بھارتی کپتان روہت شرما پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسکے بعد سوریا کمار بھی 34 رنز بنا کر وکٹ تھما بیٹھے۔ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا 17، دپیک ہوڈا تین رنز، ریشب پنت 17 رنز اور بھونیشور کمار صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں روی چندرن ایشون نے 15 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 173 تک پہنچایا۔

آج کے میچ میں سری لنکا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بھارتی ٹیم میں روی بشنوی کی جگہ روی چندرن ایشون کو شامل کیا گیا تھا۔

[pullquote]بھارت[/pullquote]

کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشون، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

[pullquote]سری لنکا[/pullquote]

دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے