سکون دینے والی بیوی کی تلاش میں سعودی شہری نے 53 شادیاں کرلیں

ریاض: سعودی شہری نے ’’چین اور سکون‘‘ کی تلاش میں 43 برس میں 53 شادیاں رچانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 63 سالہ سعودی شہری ابو عبداللہ نے 43 سال میں مختلف خواتین سے 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے باعث انہیں’صدی کا پولی گیمسٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ فی الحال ایک ہی خاتون ان کے عقد میں ہے اور مزید شادیاں کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ابو عبداللہ نے مزید کہا کہ 20 برس کی عمر میں نے پہلی مرتبہ شادی کی تو میرا مزید شادیاں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیوں کہ میں مطمئن تھا اور میرے گھر اولاد کی پیدائش بھی ہوچکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ وقت بعد میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ مسائل پیدا ہوئے تو میں نے 23 سال کی عمر میں دوسری شادی کی اور پہلی بیوی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، پھر دوسری بیوی سے بھی جھگڑے ہوئے تو میں نے تیسری اور پھر چوتھی شادی کی اور پہلی بیویوں کو طلاق دے دی۔

ابو عبداللہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسی طرح وہ چین و سکون حاصل کرنے کی غرض سے 43 برس میں 53 مختلف خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں اور سب سے مختصر شادی ایک رات چلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے