صرف 33 سیکنڈ میں دنیا کی تیز ترین 10 مرچیں کھانے کا نیا ریکارڈ قائم

کیلیفورنیا: کیلیفورنیا کے ایک شخص نے غیرمعمولی ہمت دکھاتے ہوئے دنیا کی تیز ترین دس ایسی مرچیں کھائی ہیں جو عام افراد ایک مرچ بھی حلق سے نہیں اتار سکتے۔ کیرولینا ریپر نامی مرچ زبان پر رکھنا بھی محال ہے کیونکہ اس کے غیرمعمولی کیمیکل منہ میں ہولناک جلن پیدا کرتے ہیں۔

یہ ریکارڈ سان ڈیاگو میں بنایا گیا ہے جب گریگری فوسٹر نے صرف 33.15 سیکنڈ میں دنیا کی دس تیزترین مرچیں چٹ کرڈالیں اور کھڑے رہے۔ آٹھ ماہ قبل انہوں نے 8.72 سیکنڈ میں ایسی ہی تین مرچیں کھائی تھیں جس پر ایک ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کیرولینا ریپر نامی ایک مرچ کی شدت کا اندازہ یوں لگائیں کہ اس میں 1,641,183 اسکوویل ہیٹ یونٹ ہوتے ہیں جو اس کی تیزی اور ترشی کو ظاہرکرتے ہیں۔ عام جلیپانو مرچ کی شدت عام طور پر 2 سے 8 ہزار یونٹ تک ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا ایک ٹکڑا بھی 30 سیکنڈ تک زبان پر نہیں رکھا جاسکتا۔ عام افراد اسے کھانے کے بعد گرسکتے ہیں، قے کرتے ہیں اور جلن سے رونے لگتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے