بھارت: دلہا نے سب کے سامنے بوسہ کیوں دیا؟ دلہن نے شادی ختم کرکے پولیس بلالی

شادی کے موقع پر اسٹیج پر سب کے سامنے دلہن کا دلہے کی جانب سے بوسہ دینا پسند نہ آیا جس پر لڑکی نے شادی ہی ختم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں شادی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق دلہا دلہن کی جانب سے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہنانے کی رسم جاری تھی، اس موقع پر دلہے کی جانب سے اسٹیج پر سب کے سامنے دلہن کو بوسہ دیا گیا جو دلہن کو پسند نہیں آیا اور اس نے اسٹیج سے اتر کر پولیس کو بلوالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ دلہن نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دلہے نے اپنی دوستوں سے لگائی گئی شرط جیتنے کیلئے سب کے سامنے بوسہ دیا لہٰذا وہ دلہے کے کردار کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کی جانب سے شادی ختم کرنے پر پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

بعد ازاں پولیس دونوں خاندانوں کو تھانے لے گئی جہاں تفصیلات بتاتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ ‘دلہے نے انہیں اسٹیج پر غیر مناسب طریقے سے چھوا جو انہوں نے نظر انداز کردیا اور پھر دلہے کی جانب سے سب کے سامنے بوسہ دیا گیا جس پر انہوں نے شرمندگی محسوس کی۔’

دلہن کا مزید کہنا تھا کہ’ دلہے نے سب کے سامنے میری عزت نفس کی پرواہ نہیں کی تو وہ مستقبل میں کیسے برتاؤ کرے گا؟ اس لیے اس نے دلہے کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔’

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دونوں خاندانوں کو سوچنے کا کچھ وقت دیا گیا ہے جس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے