شادی کو کامیاب بنانے کا راز

آپ کے خیال میں کسی خوش باش شادی شدہ جوڑے کے کامیاب تعلق کے پیچھے کیا راز چھپا ہوتا ہے؟

یہ راز آپ کی زبان میں چھپا ہوا ہے۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

Concordia یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شوہر اور بیوی کی جانب سے ‘میں’ کی بجائے ‘ہم’ کا استعمال شادی کو کامیاب بناتا ہے۔

محققین نے کہا کہ شریک حیات کے لیے ہم لفظ کے استعمال سے عندیہ ملتا ہے کہ کوئی فرد اپنے زندگی کے ساتھی کو خود سے الگ نہیں بلکہ اپنی شخصیت کا حصہ سمجھتا ہے۔

اس تحقیق میں 77 جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی زندگی کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں شامل تمام مردوں اور خواتین سے محققین نے الگ الگ گفتگو کی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو جوڑے ایک دوسرے کو اپنی ذات کا حصہ کا حصہ سمجھتے تھے، ان کی شادی شدہ زندگی بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ اچھی اور کامیاب تھی۔

محققین کا کہنا تھا کہ اپنے شریک حیات کو مشکل وقت کا ساتھی سمجھنے سے جوڑوں کا باہمی رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ شادی سے عدم اطمینان کا احساس نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر یہ واضح ہے کہ آپ کی زبان اور سوچ شریک حیات سے تعلق کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے