پاکستان کے مایہ ناز غزل گائیک غلام علی بھارتی شہر کلکتہ کے بعد ریاست کیرالہ پہنچ گئے ہیں، غلام علی دو کانسرٹس میں پرفارم کریں گے۔
بھارتی شہر کلکتہ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے بعد پاکستانی غزل گائیک غلام علی کیرالہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، سماجی تنظیم کی جانب سے غلام علی کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
غلام علی کیرالہ کے2 شہروں میں آج اور 17 جنوری کو پرفارم کریں گے، گزشتہ برس بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کی دھمکیوں کی وجہ پونے اور ممبئی میں ہونے والے غلام علی کے کانسرٹ منسوخ کردیے گئے تھے