دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم الصبح دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم دبئی سے براستہ آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آئرلینڈ کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

بعدازاں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گی جہاں وہ انگلش ٹیم کیخلاف 4 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جسکے بعد قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوجائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے