انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کا بھی دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملات کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑ دینا خطرناک روش ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزرائے داخلہ بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں موجود رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ریاستی اداروں کامشترکہ فرض ہے، قومی سلامتی کا مسئلہ کافی عرصے سے نظرانداز ہوتا رہا ہے، پاکستان کو مختلف حوالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے، جرائم، منشیات اور اسمگلنگ کا دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے، انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کا بھی دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں لیکن سیکیورٹی کے معاملات کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑ دینا خطرناک روش ہے، گزشتہ سالوں میں حکومتیں دہشت گردی کےحوالے سے بری الذمہ رہیں، گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے دہشت گردی کے مسئلے نے سر اٹھایا، انسداد دہشت گردی کے لیے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے