مریم نواز کی طرف سے ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کا انوکھا نمبر

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے۔

عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ مریم بی بی خود چل کر “ارشد ندیم” کے گھر گئیں ، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی جسکا نمبر 92.97 ہے۔

جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

انہوں نے کہا کہ اس شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی “ارشد ندیم” کے پاس پہنچا؟ یا ان کی حکومت نے کسی انعام کا اعلان کیا؟

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا۔ ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔

مریم نواز کا شکریہ جو اتنی عزت دی، شہباز شریف کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہوں، ارشد ندیم

اسلام آباد: پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے اور ریکارڈ بنانے والے اولمپیئن ارشد ندیم نے حکومت اور پاکستانی قوم کی جانب سے کی گئی دعاؤں اور ملنے والی پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کے پیچھے بڑی محنت ہے اور میں عالمی ریکارڈ توڑنا چاہتا تھا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور اپنے کوچ سمیت دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اپنے والدین اور پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی دعاؤں سے پیرس اولمپکس میں صرف گولڈ میڈیل نہیں جیتا بلکہ ریکارڈ بھی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے ہماری بڑی محنت ہے، 2012 میں شہباز شریف کی جانب سے کروائے گئے مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور 2014 میں بھی میڈیلز جیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2012 کا یوتھ فیسٹول وقت پر لگا تھا تو اس کا ثمر ملا اور آگے جاؤں گا، 2015 میں نئے کوچ ملے اور ٹوکیو اولمپکس میں بھی بڑی کامیابی حاصل کی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد میرے کوچ سلمان بٹ نے اپنے بچوں سے بڑھ کر میرا خیال رکھا، ہم نے محنت کی اور دولت مشترکہ اور ورلڈ اسلامک گیمز میں 90 پلس کا ریکارڈ توڑا۔

انہوں نے کہا کہ بدھا پسٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیل جیتا، اس کے ساتھ میں انجری کا بھی شکار ہوا لیکن ڈاکٹروں کی محنت سے صحت یاب ہوا۔

اولمپیئن نے کہا کہ 6 اگست کو جب کوالیفائی راؤنڈ ہوا تو پہلے تھرو پر فائنل کے لیے کوالیفائی ہوا اور امید پیدا ہوئی کہ گولڈ میڈیل کے لیے مقابلہ کروں گا اور وہی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پہلی تھرو کی تو رن اپ خراب ہوا کیونکہ احساس اچھا تو بڑا تھرو کرنا اور پھر دوسرا تھرو کیا تو کوشش کی رن اپ بھی اچھی کرنی ہے اور تھرو بھی بڑی کی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ دوسری تھرو 92.97 ہوئی اور اسی تھرو سے اللہ نے عزت دی، اس کے بعد کوچ سے ملا تو کہا کہ میں ان شااللہ ورلڈ ریکارڈ کروں گا لیکن اولمپکس کا ریکارڈ بنا۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ میں بڑے اچھے طریقے سے استقبال کیا گیا بلکہ جہاں سے گزرتا گیا اور پوری قوم نے عزت دی، میں نے جو محنت کی تھی اس کا پھل پوری قوم نے دیا اور بلکہ ابھی تک دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمارے گاؤں آئی اور مجھے بڑی عزت دی اور اتنی عزت دی ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔

ارشد ندیم نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مجھے عزت دی اور یہاں بلایا ہے، پاکستانی قوم اور وزیراعظم سب نے مجھے بہت عزت دی ہے جو میڈل سے بڑھ کر ہے، میں پوری پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں کیونکہ مجھے اتنی عزت دے رہے ہیں اور میرے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اگست کے مہینے میں اتنی بڑی کامیابی دی ہے، کل 14 اگست ہے ان شااللہ اس میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے