نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے تین روزہ سیرت فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم معاشروں میں امن و امان کے قیام کے لیے معاشرتی سطح پر مسلم اسکالرز کو سیرت النبی کی روشنی میں وسیع مکالمے کا آغاز کرنا چاہیے ۔
نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں عالمی امن کے قیام میں سیرت رسول سے رہ نمائی کے موضوع کےتحت دو روزہ عالمی کانفرنس کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سینٹ نے کہا کہ سیرت رسول پر عمل کر کے ہی ہم زندہ متحرک اور بیدار معاشرے قائم کر سکتے ہیں .
رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات کے ساتھ جڑنا ہی ہمیں متحد رکھ کر فرقہ واریت سے بچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی کے اصل تعلیمات کو اس کے روح کے ساتھ اگر بیان کیا جائے تو پوری دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے فلسطین میں ظلم ناقابل بیا ہو چکا ہے ۔ خورشید ندیم نے کہا کہ اسلاموفوبیا اور توہین امیز واقعات پر کا علمی محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کے سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کریکٹر ایجوکیشن پر رحمت اللعالمین اتھارٹی کا کام قابل قدر ہے اور اس کام کا دائرہ اسلام آباد سے ہوتا ہوا پورے ملک تک پھیلے گا ۔تقریب سے خطا کرتے ہوئے بشپ اف لاہور ندیم کامران نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مسیحوں کے ساتھ جو معاہدات کیے ہیں ان پر توجہ کی ضرورت ہے۔
تقریب سے روضہ امام حسین عراق کے سنٹر فار پیس بلڈنگ کے نائب صدر شیخ احمد السامرائی ، مراکش سے فتیحہ و بیدار ، برطانیہ سے طہ قریشی سمیت رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر محمود ملک،ڈاکٹر یاض محمود ، نیشنل اسکلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مختار احمد ، معروف صحافی اور اینکر سبوخ سید نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے قیام امن کے لیے وسیع البنیاد مذاکروں کی اہمیت پر زور دیا ۔