آغوش کالج مری کے طالب علم ثناء اللہ کی مضمون نویسی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن

اسلام آباد : ایوانِ اقبال اور اقبال اکادمی پاکستان کے اشتراک سے کل پاکستان سطح پر ’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘ کے عنوان سے شاندار مقابلہ جات منعقد ہوئے، جن میں ملک بھر کے اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں کلامِ اقبال مترنم، ملی نغمے، مصوری اور مضمون نویسی شامل تھے۔

آغوش کالج مری کے طلبہ نے بھی اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلہ جات کی صدارت معروف ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر وحیدالزماں طارق نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جناب اورنگزیب کھچی تھے۔ انہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اقبال اکادمی پاکستان کے کردار کو سراہا جو اقبال کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر وحیدالزماں طارق نے اپنے خطاب میں فلسفۂ خودی پر روشنی ڈالی، جبکہ ممتاز ماہرِ اقبالیات ایئر وائس مارشل (ر) مسعود احمد خان نے نوجوان نسل کے لیے کلامِ اقبال کی تفہیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

آغوش کالج مری کے ہونہار طالب علم ثناء اللہ نے مضمون نویسی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ دیگر طلبہ کو بھی مقابلے میں بھرپور شرکت پر حوصلہ افزائی کے طور پر اسناد دی گئیں۔

مقابلوں کے اختتام پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے