اسلام آباد: فنانس ایکٹ کے تحت ایک کروڑ روپے سے زائد کے لین دین کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے مرکزی ڈیٹا حب کو رپورٹ لازمی قرار دیدی گئی۔
ایکٹ کے تحت بڑی مالیاتی لین دین میں ٹیکس اور بینک معلومات کا خودکار تقابل ہوگا اور عدم مطابقت پر کارروائی ہوگی۔
فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (EMIs) کے لیے ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی مالی معلومات ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا حب کو فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔