زندہ دفن کیے جانے والے بچے کی زندگی کو 24 گھنٹے بعد باہر نکال کر بچا لیا گیا

مثل مشہور ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ایسا ہی کچھ امریکا میں دیکھنے میں آیا جہاں زندہ دفن کیے گئے 11 ماہ کے بچے کو بچا لیا گیا۔

ساؤتھ کیرولائنا کی Lexington کاؤنٹی میں یہ واقعہ سامنے آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس بچے کو باپ لے گیا تھا اور اسے ایک کریٹ میں رکھ زمین میں دبا دیا تھا، جہاں کوآ شارپی نامی یہ بچہ 24 گھنٹوں تک رہا۔

پولیس نے اسے زمین کی ایک فٹ گہرائی سے باہر نکالا تھا جبکہ کریٹ کے گرد تولیے کو لپیٹا گیا تھا۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اب اس کی حالت ٹھیک ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جب اسے زمین سے نکالا گیا تو بچہ رونے لگا جو اس وقت دنیا کی سب سے پرمسرت آواز محسوس ہوئی۔

بچے کو دریافت کرنے سے ایک رات قبل بچے کے باپ 25 سالہ مائیکل کومر کو ڈکیتی اور گرفتاری کے خلاف مزاحمت کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

اب پولیس کی جانب سے نئے مقدمات کو تیار کیا جا رہا ہے۔

کوآ اپنی دادی کی زیر سرپرستی تھا جب مائیکل کومر اسے وہاں سے گیا۔

پولیس نے پہلے مائیکل کومر کے باپ کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں بچے کی موجودگی کے ثبوت تو ملے مگر وہ وہاں موجود نہیں تھا۔

بعد ازاں پولیس نے مختلف مقامات کی ویڈیوز کو دیکھا مگر بچے کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

جب مائیکل کومر کو حراست میں لیا گیا تو بچے کی تلاش کو بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا۔

سرچ تیم نے مائیکل کومر کے باپ کے گھر کے قریب درختوں میں تازہ مٹی کو دیکھا اور وہاں کھودنے پر بچے کے رونے کی آواز سنی۔

پولیس کا تخمینہ ہے کہ بچے نے زیرزمین 24 گھنٹے گزارے اور امکان ہے کہ کریٹ کے گرد لپیٹے گئے تولیے نے اندر ہوا کو برقرار رکھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے