کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا
بھارت کے شہر کولکتا سے ممبئی جانے والی ائیر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی موصول ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرانڈیا کی پرواز مسافروں کو لے کر کولکتا سے ممبئی جانے کیلئے تیار تھی کہ پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی ملی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرنے سے قبل طیارے کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا دھمکی آمیز نوٹ بھی ملا جس پرپائلٹ نے فوراً ائیر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو ائیرپورٹ کے رن وے پر الگ تھلگ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال کر طیارے کی تلاشی لی جارہی ہے۔