علی سلیم کی واپسی

معروف ٹی وی میزبان علی سلیم ڈان نیوز ٹی وی پر ’ لیٹ لیٹ شو‘ ود علی سلیم کے نام سے ہر ہفتہ رات ۱۱بجے ایک شو کیا کا آغاز کرچکے ہیں۔

علی سلیم کا کہنا ہے کہ ’لیٹ لیٹ شو ایک ہلکا پھلکا، مثبت اور ہنسی مزاخ پر مبنی ایک ٹاک شو ہے۔‘

’لوگ ہر ہفتے لیٹ لیٹ شو دیکھ کر چوبیس گھنٹے نیوز چینلز پر چلنے والی پر تشدد اور ہنگاموں سے بھرپور خبروں سے کچھ دیر کے لیے چھٹکار حاصل کریں گے، اور پریشانیوں کو بھول جائیں گے۔ ‘

اس شو میں زندگی کے مثبت اور پر لطف رخ کو پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

علی سیلم اپنی زہانت، ڈرامائی انداز اور برجستہ جملوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس شومیں وہ ایک پر تصنع، اور وضع دار شخصیت کے روپ میں ہیں، اورایک عورت کے بھیس میں نہیں بلکہ ایک خالص اور روایتی مردانہ حلیے میں موجد ہیں۔
شو میں مہمانوں سے بات چیت کے علاوہ لائیو میوزیکل بینڈ، کامیڈی کےچٹکلے اور گیمز بھی شامل ہیں۔

Ali, Nadeem, Mehwish, Humayun

اس شو کا پہلا پروگرام ۲۶ مارچ کو پیش کیا جاچکا ہے جس میں فلم جوانی پھر نہیں آنی اور ڈرامہ سیریل دل لگی کی ٹیم میں ہدایت کار ندیم بیگ اور اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے