مسلمانوں کے معاملے میں عالمی ضمیر بے حس ہے، حافظ سعید

زینب شہزادی

آئی بی سی اردو ، کراچی

Hafiz-Sayeed

جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے باوجود عالمی ضمیر نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔

وہ جمعے کے روز اردو سائنس یونیورسٹی گراؤنڈ گلشن اقبال کراچی  میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

حافط سعید نے کہ کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا دہرا معیار واضح ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی پاکستان کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری سے بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوگئی ہے۔

حافظ سعید نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کراس بارڈر ٹیررازم نہیں، بلکہ دہشت گردی کے مرتکب نریندر مودی اور بھارت ہے، جو آج کھل کر مشرقی پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

انہوںے کہا کہ نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سے کشمیری قوم نے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ پاکستان آگے بڑھ کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کرے۔

حافظ سعید نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے قدموں پر کھڑے ہوکر خود اپنے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ جماعۃ الدعوۃ مظلوم برمی مسلمانوں کی امداد اپنا دینی فریضہ سمجھتی ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہماری مسجدیں نمازیوں سے بھری پڑی ہیں، لیکن تقویٰ اور پرہیزگاری نہ ہونے کی بنا پر معاشرے جرائم کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ رسول اﷲﷺ نے صحابہ کرام کی تربیت اسی بنیاد پر کی تھی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے