الطاف حسین برطانیہ میں بی بی سی کے خلاف مقد مہ کریں ۔ چودھری شجاعت

وسیم شہزاد

آئی بی سی اردو

۔ ۔ ۔

shujaat1-890x395

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فوری طور پر برطانوی عدالت سے رجوع کرنا چاہئے جس طرح ہم نے لندن کے مؤقر اخبار ’’گارڈین‘‘ میں غلط خبر کی اشاعت پر دعویٰ دائر کر کے 1991ء میں جیتا تھا۔ وہ سرگودھا میں سابق رکن قومی اسمبلی غیاث میلہ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ گارڈین نے جو اہمیت میں کسی طور بی بی سی سے کم نہیں ہمارے خلاف بینک کے قرضے معاف کرانے کی جھوٹی خبر شائع کی تھی جس پر ہم نے برطانوی عدالت میں دعویٰ دائرکیا اور اخبار نے صفحہ اول پر اپنی ہی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ہماری پوری فیملی سے معافی شائع کی تھی اور اسے مقدمہ کے تمام اخراجات ادا کرنا پڑے تھے۔

1234345

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے اور اسحاق ڈار کے خلاف بی بی سی نے منی لانڈرنگ کرنے کی خبر چلائی تھی جس پر میں نے نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ انہوں نے اگر منی لانڈرنگ نہیں کی تو میری طرح عدالت سے رجوع کریں لیکن انہوں نے میرا مشورہ نہ مانا اور عدالت میں نہیں گئے تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب میرا الطاف حسین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے فوری طور پر بی بی سی کے خلاف دعویٰ دائر کریں تاکہ ان کے خلاف جو ابہام پیدا ہو رہا ہے وہ ختم ہو جائے کیونکہ بی بی سی کیلئے غلط خبر کو عدالت میں ثابت کرنا بہت مشکل ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے