اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ میں چیلنج

زارا قاضی

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

gujranwala-election-tribunal-orders-reelection-in-pp-97-1407220229-9791

مسلم لیگ ن کے رہ نما اور سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے 25 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیے ہیں ۔

  انہوں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون نہیں بنا ،اس لیے ان انتخابات کی حیثیت غیر قانونی ہے ۔

انہوں نے اس بیناد پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ قانون سازی کے بعد امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جولائی کے بجائے ستمبر میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ہی منعقد کرائے جا سکتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے