پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ عدالت نے جھوٹا اورچور قراردیا، پھر بھی مٹھائی کھاتے ہوئے شرم نہ آئی ، کرسی بچنے کی خوشی نہ کریں، ذلت کا ماتم کریں، عزت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی حقائق چھپانے والوں سے سچ اگلوانے کے لیے بنتی ہے،دنیا ایٹمی ملک کے وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی پر کیا کہے گی؟
مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرم نہیں آئے گی؟ وزارت عظمٰی کا منصب جے آئی ٹی کے لیے ہے؟ پپو یار تنگ نہ کر، ہُنڑ تو جا! ایسا وزیراعظم اچھا نہیں لگتا۔
پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے وزیر مملکت عابد شیر علی کو سیاسی پاگل قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکمران اسی جے آئی ٹی کے لائق ہیں جو عابد شیرعلی نے بتائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ بڑے افسروں کی جے آئی ٹی کے قابل ہی نہیں،میاں صاحب! یہ سیاسی پاگل آپ کا بڑا زبردست وزیر ہے، میں اس گالیاں دینے والے اور پتھر مارنے والے پاگل کو اورکیا کہوں؟