مردم شماری فارم، سکھوں کیلئے خانہ شامل کرنیکا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ میں مردم شماری فارم میں سکھ برادری کا خانہ شامل کرنے کے حوالے سے ادارہ شماریات کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سندھ اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، ہائی کورٹ نے مردم شماری فارم میں سکھ برادری کا خانہ شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، نئے فارم کی چھپائی ممکن نہیں۔

چیف شماریات نے کہا کہ مردم شماری اسٹاف کو مشین ریڈایبل فارم کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ہے، شماریات فارم کے اندر خانہ نمبر 6 مذہب کے حوالے سے ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ مشین ریڈ ایبل فارم میں ہاتھ سے خانہ شامل کرنے پر پڑھ نہیں سکے گی،نادرہ کے پاس تمام اقلیتوں اور کمیونٹی سے متعلق ڈیٹا موجود ہے،عملی طور پر جہاں مردم شماری ہو چکی ہے وہاں دوبارہ ممکن نہیں، عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے