رپورٹ
کوکب جہاں
کراچی
۔ ۔ ۔
بن روئے ہم ٹی وی کی جانب سے بنائی گئی ہے اور اس کے لیے مومنہ درید پروڈکشن کا نام لیا گیا ہے۔
بن روئے ایک روایتی رومانوی کہانی ہے جس کے تین مرکزی کردار ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت دنیا کے نو ممالک میں ایک سات ریلیز کی جارہی ہے جس میں برطانیہ ، امریکا، ڈنمارک ، عرب امارات ، قطر ، بحرین کینیڈا اور سویڈن شامل ہیں۔
یہ ماہیرہ خان کی پہلی فلم ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ فلم بول میں کام کرچکی ہیں جس میں انہوں نے حمیمہ ملک کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔
اس فلم پر کچھ حلقوں می جانب سے نکتہ چینی بھی کی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق ہم ٹی وی نے ڈراما بناتے بناتے اچانک اس کو فلم میں تبدیل کردیا۔
اس فلم میں کام کرنے والے اداکاروں نے بتایا کہ ان سے کانٹریکٹ تو ڈرامے ہی کے سائن کروائے گئے تھے تاہم بعد میں اسے فلم میں تبدیل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ہم ٹی وی کی جانب س ریلیز کی گئی فلم نامعلوم افراد کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بن روئے کو فلم میں تبدیل کیا جائے گا اس لیے اس کا نام بن روئے آنسو کی جگہ صرف بن روئے کردیا گیا۔
اس فلم کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ تو عید کے موقع ہی پر ہوگا جب یہ نمائش کے لیےپیش کی جائے گی تاہم ماہیرہ خان کی وجہ سے اس فلم کو کافی شہرت حاصل ہوچکی ہے کیونکہ ماہیرہ خان اب بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جو کام کررہی ہیں۔