یہ ہے اس قوم کا حال
انڈیا سے پاکستان نے کرکٹ کا میچ جیتا ، عقل سے پیدل انسانیت کے دشمنوں نے پشاور میں جیت کا جشن منایا ۔ 30 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ان میں ایک یہ ننھا نوین بھی ہے ۔نوین کو گولی لگی ، 72 گھنٹے اسپتال میں تڑپتا رہا اور آج دم توڑ گیا ۔ ایک ماں کی نیند اڑ گئی ۔ ایک باپ کا لخت جگر چھن گیا ۔
چار دن بعد عید ہے لوگو ، ایک ماں نے اپنے بچے کیلئے نیا لباس خریدا ہو گا ۔ بچے نے ماں سے اصرار کر کے اپنی عید کیلئے کیا کچھ نہیں مانگا ہوگا ، ماں نے اپنے بچے کو کیا کچھ نہیں لے کر دیا ہوگا ۔ تم سب عید کے روز اپنے بچوں سے ملو گے ، نوین کی ماں عید کے روز ماتم کرے گی ۔
کون ہے قاتل ، نہیں معلوم ، کس نے مارا نہیں معلوم ، جہاں قاتل اور مارنے والے نہ ملیں ، وہاں ریاست قاتل ہوتی ہے ۔
آج سے سترہ برس پہلے پشاور میں ہوائی فائرنگ ہو ئی ،گولی خیبر میڈیکل کالج کی ٹاپر لڑکی کے سر پہ لگی ، لڑکی مر گئی ۔ وہ لڑکی جس نے صرف ایک ہفتہ پہلے پانچ مضامین میں پہلی پوزیشن لینے پر پانچ گولڈ میڈل حاصل کیے تھے ۔ اس قوم سے ایک اچھی ڈاکٹر چھین لی گئی ۔ اس قوم کا مستقبل ایک کمینہ صفت انسان نے تاریک کر دیا ۔
در اصل ہم قوم نہیں ، ہم درندے ہیں ، آو ہم تسلیم کریں کہ ہم انسان نہیں ، ہم وحشیوں سے بدتر ہیں ۔ مان لو کہ ہمیں تربیت کیلئے ماں کی گود میسر نہیں آئی ۔ تسلیم کرنا پڑے گا ہم اشرف المخلوقات نہیں بلکہ اس دھرتی پر سب سے بدترین اور گھٹیا ترین مخلوق ہیں جو 30 روزہ داروں کو زخمی کر کے اسپتال تو پہنچا سکتے ہیں لیکن ہم میں اتنی شرم نہیں کہ ہم سامنے آکر تسلیم کریں کہ ہم قاتل ہیں ۔
مائیں جب اپنی اولادوں کی تربیت نہیں کر سکتی تو خدا کیلئے اپنے حمل گرا دیا کریں ۔ اس معاشرے کو یہ غلیظ گندے کیڑے تو نہ دیں ۔ اس اولاد سے بہتر ہے کہ گھر میں کچھ کتے پال لیں ۔ صرف بھونکیں گے ہی نا ، کسی کو ماریں گے تو نہیں ۔
جو حکومت کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ روپیہ دے سکتی ہے ، کاش اس میں اتنی غیرت تو ہو کہ اس بچے کے گھر جا کر ریاست اپنی نااہلی تسلیم کرے کہ ہم نااہل ہیں ، تم سے ٹیکس تو لیتے ہیں لیکن تمھیں تحفظ فراہم نہیں کر سکتے ۔ لیکن جس مقتول کا قاتل نہ ملے ، اس کی قاتل حکومت اور ریاست ہوتی ہے ، جس چوری کا سامان نہ ملے ، وہاں حکومت اور ریاست چور ہوتی ہے ۔ قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے ۔
قاتلوں پر اللہ کی لعنت
ظالموں پر اللہ کی لعنت
اور ان ظالموں کے جرم پر پردہ ڈالنے والوں پر اللہ کی لعنت
ان ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے دوستی اور تعلق رکھنے والوں پر اللہ کی لعنت
ان کے بارے میں پتا چلنے ، یا معلومات رکھنے کے باوجود ، ان کے بارے میں پولیس کو نہ بتانے والے پر بھی اللہ کی لعنت