لاہوردھماکے کا مقدمہ درج، فضا سوگوار

ارفع کریم ٹاور کے قریب گزشتہ روز دھماکے کے بعد لاہور کی فضاسوگوار ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دھماکے میں 26 افراد شہید اور 57 زخمی ہو ئے تھے۔لاہور بھر میں پولیس موبائلوں کا گشت بڑھادیا گیا ہے اورجگہ جگہ ناکے لگا کر تلاشی لی جارہی ہے۔

لاہور میں فیروز پور روڈ کو شواہد جمع کرنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،دھماکے کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔

پولیس نے سڑک کو صاف کرنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھولی جس کے بعد کاہنہ سے لاہور کی طرف جانے والی سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔

ادھرلاہور کوٹ لکھپت دھماکے میں شہید 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ شہداء کی میتیں آبائی گھروں کو روانہ کردی گئیں۔واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔

فیروزپور روڈ بم دھماکے کے50 سے زائد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 6 زخمیوں کوطبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 22 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، فیروزپور بم دھماکے کے 56 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے دھماکے میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل کا بھی سراغ لگالیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے