چوہدری نثار علی خان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے وزارت، قومی اسمبلی اور سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاوس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وزارت عظمیٰ سمیت کسی عہدے کا خواہشمند نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عزت عہدوں سے نہیں ، کردار سے آتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ معاملات بہت گھمبیر ہو چکے ہیں ۔ ٹی وی چینلز پر جو زبان چل رہی ہوتی ہے ،اس کی سیاست سے دل اچاٹ ہو گیا ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی سیاست سے مستعفیٰ ہو جاؤں گا ۔ چوہدری نثار پریس کانفرنس میں کئی بار آبدیدہ ہو گئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ سے وزیر اعظم کی حمایت میں فیصلہ آیا تو میں انہیں مبارکباد دینے جاؤں گا اور خلاف آیا تو میاں صاحب کے ساتھ کھڑا ہوں گا جتنا انہوں نے قبول کیا ۔
انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میاں صاحب ، فیصلہ جو بھی آئے قبول کر لینا ، اگر فیصلہ آپ کی حمایت میں آیا تو اپنے پاؤں زمین پر ہی رکھیے گا آپ بہت نفیس اور اچھے انسان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ” پارٹی کو بچانا ہے اور متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بربادیوں کے چر چے آسمانوں میں ہے ۔