بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چیدگی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا بارودی مواد کا لگتا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔